اسلام آباد(طارق محمود سمیر)حکومت نے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 برس سے بڑھا کر 68 کرنے کے لیے عدالتی اصلاحات کے نام پرآئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیش قدمی شروع کردی گئی ہے، مجوزہ ترمیم کی صورت میں قاضی فائز عیسیٰ عہدے پر مزید3 سال رہ سکتے ہیں ،حاضرسروس چیف جسٹس کیاستغفیٰ پرسنیارٹی کے تحت اگلا جج بھی 3 سال کیلئیتعینات ہوگا،اگرچہ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑآئینی ترمیم لانے کی تردیدکررہے ہیں لیکن اطلاعات کے مطابق اندرون خانہ اس حوالے سے سرگرمی سے کام ہورہاہے ، رواں ہفتے ہی اس اہم قانون سازی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عشائیے پر مدعو کیا جب کہ جمعیت علمائے اسلام ف کو بھی دعوت دی گئی تھی،مشاورت کے بعد آئینی ترمیم کا مسودہ تیارکرلیاگیا جسے حکمت عملی کے تحت پہلے سینیٹ سے منظور کرایاجائے گا، واضح رہے کہ25 اکتوبر کوموجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدتِ ملازمت ختم ہو رہی ہے،یقیناً حکومت کی طرف سے آئینی ترمیم کے لیے پیش قدمی اس بات کاعندیہ ہے کہ اسے اس کی منظوری کے لیے مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل ہے بصورت دیگر اس معاملے کو موخرکردیاجاتا۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو دو نمبر آدمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں اس پر بھروسہ نہ کریں، گنڈا پور کوہسار بلاک میں آئی ایس آئی کے پاس بیٹھ کر معافیاں مانگتا رہے،وزیردفاع کاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر یہ الزام سنگین ہے،دلچسپ امریہ ہے کہ اسلام آبادجلسے سے خطاب کے بعد علی امین گنڈاپورغائب ہوگئے تھے جس پر مختلف چہ مگوئیاں ہورہی تھیں اور بالآخرگزشتہ روز مشیراطلاعات کے پی کے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بھی تصدیق کردی کہ علی امین گنڈاپراسٹیبلشمنٹ سے ملنے گئے تھے ایک طرف بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کے دروازے بند کرنے کے دعوے کررہے ہیں تو دوسری طرف گنڈا پورکے اسٹیبلشمنٹ کے رابطے جاری ہے تو سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ گنڈاپور کے کہنے پر اسٹیبلشمنٹ سے مل رہے ہیں اور ان کی اہداف کیاہیں یقیناًعلی امین گنڈاپورکے کردار پر سوالات اٹھناشروع ہوگئے ہیں۔
عدالتی اصلاحات کی آڑمیں آئینی ترمیم کیلئے حکومتی پیشقدمی








