بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کا ہنگامی اجلاس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں ہنگامی اجلاس ہوا جہاں سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلے حوالے سے جاری وضاحت پر مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا غیر معمولی اجلاس قومی اسمبلی اجلاس کے بعد طلب کیا گیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت اور اپوزیشن لیڈر موجود ہیں۔
اپوزیشن لابی میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، اسد قیصر اور زین قریشی شریک ہوئے۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر مشاورت کی گئی اور پی ٹی آئی نے کسی بھی ممکنہ قانون سازی پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا۔
پی ٹی آئی کی قیادت نے اراکین اسمبلی کو آئینی ترمیم پر پارٹی پوزیشن سے بھی آگاہ کیا۔