بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیل کی قیمتیں مجبوراً بڑھائیں ،کوئی اور آپشن نہیں تھا،وزیراعظم

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ تیل کی قیمتیں مجبوراً بڑھائیں ،کوئی اور آپشن نہیں تھا۔گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بہت کوشش کی عوام پر عوام پر بوجھ نہ ڈالیں، کل رات مجبوراًپٹرول کی قیمتیں بڑھائیں، کوئی آپشن نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دو ہزار روپے کی سبسڈی دی ہے، آپ یہ دو ہزار رووپے کسی بھی مد میں خرچ کرسکتے ہیں۔جب عمران خان کو لگاکہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے لگی ہے تو انہو ں نے تیل کی قیمتیں کم کردیں، عمران خان نے ہمارے لئے جال پھینکا کہ ہم پھنس جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ گوادرمیں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ہے، احسن اقبال تمام منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں، چین کے بھائیوں کو بہترسیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، چین نے 3200 گھرانوں کو سولرپینل بھی مہیا کیے ہیں، گوادرمیں چین کی مدد سے ہسپتال بھی بنایا گیا ہے، یہاں پر کام کی رفتارابھی تسلی بخش نہیں ہے، ابھی تک گوادر ایئرپورٹ مکمل نہیں ہو سکا، 2017-18میں ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، گوادرایئرپورٹ سو فیصد چین کی گرانٹ سے بن رہا ہے، عوام کوابھی تک صاف پانی بھی مہیا نہیں کیا جاسکا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح دوسرے معاملات سست روی کا شکارہے، تمام متعلقہ افسران فوری طور پر احسن اقبال کو ہرمنصوبے کی ٹائم لائن مقرر کریں، گوادر پورٹ کا شمار دنیا کے اہم ترین پورٹ میں ہوتا ہے، گوادرکے لیے ڈی سیلی نیشن پلانٹ فوری لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ایران سے اگر بجلی آئے گی تو بہت خوشی ہو گی، ایران سے بجلی لانے کا منصوبہ تاخیر کا شکار رہا، چین کی کمپنی نے گوادر کے 3200 گھرانوں کو سولرپینل عطیہ کیے۔شہباز شریف نے کہا کہ گوادر کی تعمیر و ترقی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا، مزید وقت ضائع کیے بغیر ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگائے جائیں گے، ماضی کی حکومت میں منصوبہ معاملہ تعطل کا شکار ہوا، دوہزارمچھلیاں پکڑنے والے گھرانوں کو حکومت 2 ہزارفری انجن فراہم کرے گی۔ کسٹم کے حوالے سے تمام معاملات احسن اقبال حل کرائیں گے، دل پر پتھر رکھ کر کل رات پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کو بڑھانا پڑا۔ 11 اپریل کومیں نے حلف اٹھایا تھا، سابقہ حکومت نے آٹا، چینی، دال میں عوام کو کبھی ریلیف فراہم نہیں کیا تھا، جب ان کوعدم اعتماد کی کامیابی کا پتا چلا تو انہوں نے پٹرول کی قیمتیں کم کر کے ہمارے لیے جال پھینکا، پوری دنیا پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ امپورٹ ہونے والی چیزوں پر کس طرح سبسڈی دی جاسکتی ہے؟ قیمتیں بڑھانے کے علاوہ ہمارے پاس آپشن نہیں تھی، غریب لوگوں کو ہم نے 2 ہزارروپے سبسڈی دی ہے، ہمارا دل غریب عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، غریب عوام کو مزید ریلیف فراہم کریں گے، غریب عوام پرمزید بوجھ لادنا کسی ظلم اور زیادتی سے کم نہیں ہے، کل رات مجبورا قیمتیں بڑھانا پڑی۔ اشرافیہ اپنے وسائل غریب عوام پر نچھاور کریں، مجھ سمیت تمام وزرا کو سادگی اختیارکرنا ہو گی۔ اشرافیہ کو اللہ نے تمام نعمتوں سے نوازا ہے، اشرافیہ آج جذبہ ایثارکے ساتھ غریبوں کے لیے قربانی دیں، اشرافیہ سادگی اختیارکرے، غریب عوام نے75سالوں میں قربانیاں دی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ انتخابات سے قبل مہنگائی اور غربت میں کمی کے لیے قلیل مدتی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی آسمان سے چھوتی ہوئی قیمتوں نے حکومت کو تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔ ملک میں آئندہ عام انتخابات 15 ماہ میں ہوں گے اور اس دوران ان کا ہدف مہنگائی اور غربت کے چیلنجز سے نمٹنا ہے۔