بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیداکرنے کی کوشش ہورہی ہے،عطاء تارڑ

اسلام آباد:وزیراطلاعات ونشریات عطاء تارڑنے کہاہے کہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیداکرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک ایک شق اور نقطے پر مشاورت کی وجہ سے تاخیرہوئی کوشش ہے کہ اس معاملے پر پیشرفت آج ہی ہوجائے۔
انہوں نے کہاکہ وسیع ترمشاورت کے بعدہی آگے بڑھاجاسکتاہے،قانونی ماہرین سے بھی اس معاملے پر مشاورت کی جارہی ہے۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی کے اندر وعدہ کیا گیا تھا کہ انصاف کی فراہمی کو آسان بنایا جائے گا، ملک میں انصاف کا نظام بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان ترامیم سے ہر پاکستانی کی زندگی میں بہتری آئے گی، پارلیمنٹ آئین و قانون میں ترمیم کا حق رکھتی ہے، عوام نے اپنے ووٹوں سے منتخب کر کے ہمیں پارلیمنٹ میں بھیجا، وزیر اطلاعات  یہ ہمارے فرائض میں شامل ہے کہ عوام کے مفاد میں ایسی قانون سازی کی جائے جس سے انہیں فائدہ پہنچے

وزیر اطلاعات نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ، پیپلز پارٹی کے وفد نے بھی ان سے ملاقات کی ،انصاف کے حصول کے لئے اچھا قدم اٹھایا گیا تو اس کے حق میں آواز اٹھائی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ آئینی ترامیم پاکستان اور پاکستان کے عوام کے لئے ہیں، آئینی ترامیم سنجیدہ معاملہ ہے، اس میں تاخیر ہو سکتی ہے،سیر حاصل گفتگو ہو جائے تو اچھی بات ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ مشاورت کے نتیجے میں اتفاق رائے پیدا ہو جائے تو اس میں بہتری ہے، کوشش ہے کہ عوام تک ترامیم کے حوالے سے اچھی خبر جائے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ترامیم جب سامنے آئیں تو سب کو خوشی ہو۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ مشاورت کے نتیجے میں زیادتی اچھی ان پٹ آتی ہے، قانونی ماہرین بہترین رائے سے آگاہ کرتے ہیں، آج جمہوریت کا دن بھی ہے، یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس مشاورت کا حصہ ہیں