اسلام آباد:جے یو آئی کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترمیم کل تک موخر کرنے کی تجویزدے دی۔خورشید شاہ کی زیرصدارت کمیٹی کے اجلاس میں مولانافضل الرحان نے تجویزدی کہ ترمیمی بل کو کل تک موخرکردیاجائے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بغیرکارروائی ملتوی کردیاجائے گااور آئینی ترمیمی بل کل صبح کاکابینہ میں پیش کیاجائے گا جس کے بعد اسمبلی میں لایاجائے گا۔








