اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔وزیراعظم محمدشہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابقپٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹرکمی کردی گئی،اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 6پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 12پیسے فی لیٹراور مٹی کے تیل کی قیمت میں 11روپے15 پیسے فی لیٹرکمی کی منظوری دی گئی ہے۔
عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی








