بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیوروکریٹس کی تعیناتی ،تبادلوں، تقرریوں اور ترقی کے لئے آئی ایس آئی سے کلیئرنس رپورٹ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے تمام سرکاری افسروں (بیوروکریٹس)کی تعیناتی ،اہم تبادلوں و تقرریوں اور ترقی کے لئے آئی ایس آئی سے کلیئرنس رپورٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سول سرونٹس ایکٹ1973کی شق 25کی ذیلی شق ون کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے جانچ کے خصوصی ادارے(سپیشل ویٹنگ ایجنسی)(ایس وی اے) کے طور پر آئی ایس آئی کوذمہ داری سونپی ہے کہ وہ تمام سرکاری عہدیداروں کی تعیناتی ،اہم تبادلوں و تقرریوں اور ترقی سے قبل جانچ پڑتال اور تصدیق کرے گی اور آئی ایس آئی کی روشنی میں ہی تمام سرکاری عہدےداروں کی تعیناتی،اہم عہدوں پر تبادلوں و تقرریوں اور ترقیوں سے متعلق فیصلے کئے جائیں گے۔ متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو وزیراعظم کے اس فیصلے سے آگاہ کردیاگیاہے۔