لاہور(ممتازنیوز) ”مریم کی مسیحائی“ ہر سال دل کے مریض 5 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں بچانے کے تاریخی پروگرام ،دل کے مریض بچوں کا ‘چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت مفت علاج اور آپریشن کی فراہمی کا آغاز کردیاگیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ‘چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت ‘چائلڈ سرجری کارڈ تقسیم کیے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا،مریض بچے کا سرکاری ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے پر پرائیویٹ ہسپتال میں آپریشن ہوگا ،پہلے مرحلے میں 6 سرکاری اور مخصوص نجی ہسپتالوں میں چلڈرن ہارٹ سرجری کی سہولت دی جا رہی ہے ،’پی آئی سی’ اور چلڈرن ہسپتال لاہور،ملتان کے چلڈرن اور پی آئی سی،فیصل آباد اور راولپنڈی کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں بچوں کے آپریشن ہوں گے،دوسرے مرحلے میں وزیر آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں بھی چلڈرن ہارٹ سرجری کی سہولت فراہم کی جائے گی،چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی مانیٹرنگ کے لئے آن لائن ڈیش بورڈ بھی قائم ہوگا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریفنے چلڈرن ہسپتال میں ہارٹ کے مریض بچوں کے لئے ‘پلے ایریا’ کا بھی دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا ۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ نہیں ایک ماں کے طور پر منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے بے حد خوش ہوں، بچے کی وفات پر مائیں جس صدمے سے گزرتی ہیں، سمجھ سکتی ہوں، چلڈرن ہارٹ سرجری کی جدید سہولیات ماؤں کے آنسو پونچھنے اور کم سن بچوں کی بیماری دور کرنے کی پرخلوص کوشش ہے، الحمدللہ،وزیر اعلی کو بریفننگ کے دوران بتایاگیاکہ دل کے بروقت آپریشن کی سہولت نہ ہونے سے ہر سال 5000 سے زائد کم سن بچے وفات پا جاتے تھے، وزیر اعلی ٰمریم نواز شریف نے کہاکہ بچوں کے لئے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی علاج گاہ میں خیبرپختون خوا اور دیگر صوبوں کے مریض بچوں کا بھی علاج ہوگا، امراض قلب میں مبتلا ننھے بچوں کو طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چیف منسٹر چائلڈ ہارٹ سرجری کی مانیٹرنگ کے لئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کا بھی مشاہدہ کیا
وزیر اعلیٰ نےچلڈرن ہسپتال کارڈیک سرجری وارڈ کا دورہ کیا وارڈ میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایچ ڈی یو اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ننھے مریضوں کی خیریت پوچھی، تحائف دئیے، لڈو بھی کھیلی ،اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے، ہم سب آپ کے لئے دعا کرتے ہیں، وزیر اعلی مریم نواز شریف نے بچوں اوران کے والدین سے گفتگو کی اورسہولیات کے بارے میں دریافت کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ بچوں سمیت پنجاب کے ہر شہری کی تکالیف دور، قطار اور انتظار کے نظام سے نجات دلانا میرا مشن ہے، سرکاری ہسپتالوں میں چلڈرن ہارٹ سرجری کی استعداد میں اضافے کے لئے سپیشلسٹ سرجن اورالائیڈ سٹاف کی تعداد بڑھائی جائے گی۔








