بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کپڑے فروخت کرنیوالے نےعوام کے ہی کپڑے اتار دئیے،پرویزالٰہی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی ی نے کہا ہے کہ چھ دن پہلے پٹرول اور ڈیزل بم گرانے سے امپورٹڈ حکومت کی تسلی نہیں ہوئی تو پھر مہنگائی کا دوسرا بم عوام پر گرا دیا گیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر مہنگائی کر کے لوگوں کو برباد کیا جا رہا ہے، کپڑے فروخت کر کے ریلیف دینے والوں نے عوام کے ہی کپڑے اتار دئیے، ہم نے پہلے ہی کہا تھا یہ نااہل لوگ ہیں جو صرف تباہی مچانے کیلئے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں 60 رپے اضافہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مہنگائی کا نیا طوفان عوام پر مسلط کر دیا گیا ، اس ظالمانہ فیصلے سے خالات خراب ہوں گے، روس سے 30 فیصد سستا پیٹرول کیوں نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کو12،12 گھنٹے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا تحفہ دیا۔