اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہبازشریف نے مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمدنوازشریف کے سابق پریس سیکرٹری اور پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن صدیق الفاروق کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیااور انہیں گلدستہ بجھوایا،وزیراعظم نے صدیق الفاروق کی پارٹی کے لئے خدمات کو بھی سراہا۔دریں ثناء وفاقی وزیراحسن اقبال نے صدیق الفاروق کی رہائشگاہ پر جاکران کی عیادت کی ۔واضح رہے کہ صدیق الفاروق نے صحافت سے اپنے کیریئرکاآغازکیااور بعدازاں سیاست کے میدان میں قدم رکھاوہ مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری اطلاعات بھی رہ چکے ہیں جب کہ پرویزمشرف کے دورمیں قیدوبندکی صعوبتیں بھی برداشت کیں،صدیق الفاروق کافی عرصے سے علیل ہونے کے باعث سیاست میں غیرفعال ہیں۔
وزیراعظم کا صدیق الفاروق کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار ،گلدستہ بجھوایا








