اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کا والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ایرا خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیاجہاں انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے بات چیت کی، انہوں نے دماغی صحت کے مسائل، اپنے مستقبل کے منصوبوں اور مزید بہت سے سوالات کے جوابات دیے۔
سیشن کے دوران ایرا خان سے ایک انسٹاگرام صارف نے بطور اداکار فلم انڈسٹری میں شامل ہونے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں بھی پوچھا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں فلموں میں نہیں آ رہی۔
ایرا خان مستقبل میں ہدایتکاری کے میدان میں اپنا نام بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ان کی ہدایتکاری میں پہلا ڈرامہ ’یوریپیڈس میڈیا‘ دسمبر 2019 میں بنایا گیا تھا۔
دوسری جانب عامر کے بڑے بیٹے اور ایرا کے بھائی جنید خان یش راج فلمز کی ’مہاراجہ‘ سے اپنی فیچر فلم میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔