facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسپورٹس پالیسی 2022 کی منظوری کا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 8مارچ کو طلب کرلیا، جس میں قومی اسپورٹس پالیسی 2022 کی منظوری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 8مارچ کو ہوگا، اجلاس کا24نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا اور وزیر اعظم کابینہ کو دورہ روس پر اعتماد میں لیں گے جبکہ تحریک عدم اعتماد سمیت سیاسی امور پر بات ہوگی۔

وفاقی کابینہ اسلام آباد میں ایک عمارت کانام ڈاکٹرعبدالقدیرکےنام پررکھنےکی منظوری دے گی جبکہ وزارت داخلہ کی تجویز کی تجویز پر غورکرے گی۔

اجلاس میں وزارت داخلہ کی ویزہ پالیسی میں ردوبدل سے متعلق2سمریاں اور قومی اسپورٹس پالیسی 2022 منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔

پاکستان کی75ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری نوٹ جاری کرنے کی منظوری ، نیلم جہلم ہائیڈروپاورکمپنی کےسی ای اوکی تعیناتی سمیت ای سی سی،قانونی معاملات،کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اجلاس میں کابینہ اورکمیٹیوں میں سمریاں تاخیرسےبھیجنےپررپورٹ پیش کی جائےگی اوروزیرمنصوبہ بندی کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دیں گے۔