بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پتا نہیں پنجاب حکومت کو مینار پاکستان میں جلسے سے کیا خوف ہے؟ بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پتا نہیں پنجاب حکومت کو مینار پاکستان میں جلسے سے کیا خوف ہے؟

نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مینار پاکستان میں جلسےکا اعلان کیا ہے، پتا نہیں پنجاب حکومت کو مینار پاکستان میں جلسے سےکیا خوف ہے؟

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینی ہے تو مینار پاکستان میں ہی دے، دیکھتے ہیں جلسہ کے لیے کون سی جگہ دی جائے گی۔