بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گاڑی پرجعلی نمبرپلیٹ آئی کے 804 لگانامہنگاپڑ گیا،معروف ٹک ٹاکرندیم نانی والاگرفتار

لاہور(ویب ڈیسک) پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایچ او ڈیفنس لاہور کے مطابق، ٹک ٹاکر ندیم مبارک، عرف ندیم نانی والا، نے اپنی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ “آئی کے 804” لگا رکھی تھی۔ جب ڈیفنس کے مین بلیوارڈ پر ناکے پر چیکنگ کی گئی تو نمبر پلیٹ جعلی ثابت ہوئی، جس پر ملزم کو فوراً گرفتار کر لیا گیا۔

ڈیفنس پولیس نے گاڑی نمبر 804 کو قبضے میں لیتے ہوئے ملزم ندیم نانی والا کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔