بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں ڈینگی پھرسراٹھانے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران 69 ڈینگی کیسز رپورٹ

لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 69 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 55، لاہور سے 5، جبکہ جہلم اور رحیم یارخان سے دو دو کیسز سامنے آئے۔ فیصل آباد، لودھراں، ننکانہ اور بہاولنگر سے بھی ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔رواں سال کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے کل 1163 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔