بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کفایت شعاری پالیسی،حکومت نے سپلیمنٹری گرانٹس بھی روک دیں

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نےکفایت شعاری پالیسی کے تحت ہم فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نےاضافی اخراجات کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس کے اجرء پر پابندی لگادی ہے۔فنا نس ڈویژن نے اس ضمن میں آفس میمو ر نڈم جاری کر دیا ہے۔

پارلیمنٹ سے منظور شدہ فنڈزکے سوا کوئی اضافی فنڈز جاری نہیں کئے جائیں گے۔ وزارت خزانہ نےاضافی فنڈز اورفنڈز کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کی نئی حکمت عملی جاری کردی ہے۔

وزارت خزانہ نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کو مراسلہ لکھ دیا ہے ۔اس حکم کااطلاق رواں مالی سال 2024۔25 کے لیے ہوگا۔

فنڈز کی منتقلی کیلئے بھی اصول طے کیا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی صرف ریلیز شدہ فنڈز کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کرسکے گی ۔فنڈز کی تخصیص کو بدلنے کیلئے اآختی تاریخ 31مئی 2024ہوگی ۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اضافی اخراجات کے لیے گرانٹس کی منظوری نہیں دی جائے گی۔ بجٹ میں مختص شدہ فنڈز کے اندر رہ کر اخراجات کئے جائیں گے۔