بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خطے میں تشدد، بین الاقوامی برادری، فریقین خطے میں تنازعات کے خاتمے کے لیے ذمے داریاں ادا کریں،سعودی عرب

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے لبنان میں جاری صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں تشدد، سلامتی اور بڑھتی کشیدگی کے اثرات خطرناک ہوں گے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فریق تحمل کا مظاہرہ کریں، خطے اور عوام کو جنگ کے خطرات سے دور رکھیں۔

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری، فریقین خطے میں تنازعات کے خاتمے کے لیے ذمے داریاں ادا کریں۔

سعودی عرب نے لبنان کی خود مختاری کا احترام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔