کوہاٹ(ویب ڈیسک)کوہاٹ کی 10 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق یہ خیبرپختونخوا سے اس سال کا دوسرا اور ملک کا 23 واں پولیو کیس ہے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو، عائشہ رضا فاروق نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔