facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بطخ نے شکار کیلئے آئے شیر کو پریشان کر دیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جن میں اکثر ایسی ہوتی ہے کہ صارفین خوش ہو جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو کچھ روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ یہ ویڈیو جانوروں سے متعلق ہے۔ یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا کستا ہے کہ کس طرح تالاب میں مزے کرتی بطخ شیر کو دیکھ کر پرشیان ہو جاتی ہے۔

بطخ شیر سے زیادہ تیز تو نہیں بھاگ سکتی لیکن اس کا شکار ہونے سے بچ ضرور سکتی ہے۔ بطخ نے شیر کو ایسا کھیلا کھلایا کہ وہ پریشان ہو گیا۔

https://youtu.be/65OCFNU_2-E

بطخ کی چالاکی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بطخ کو ”بہادر“ کا خطاب دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بطخ تالاب میں موجود شیر کو چکما دیتی رہی۔

شیر جیسے ہی بطخ کی جانب قدم اٹھاتا تو بطخ تالاب میں غوطہ لگا کر غائب ہو جاتی اور دوسری طرف سے نکل کر شیر کو سرپرائز دیتی۔ بطخ نے ایسا کئی بار کیا اور شیر بطخ کی چالاکی دیکھ کر پریشان ہوتا رہا۔

اس ویڈیو کو صرف یوٹیوب پر ہزاروں لوگوں نے دیکھا جب کہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارم پر بھی صارفین ویڈیو پر اپنے تبصرے پیش کر رہے ہیں۔