کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، نرخ فی تولہ سونا 100 روپے بڑھ گئے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر سستا ہوگیا۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ مزید 100 روپے اضافے سے ایک لاکھ 39 ہزار 200 روپے اور دس گرام نرخ 86 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 19 ہزار 342 روپے ہوگئے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ،عالمی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
