بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے ”پاکستان ٹور“ کا اعلان کردیا
بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اگلے بین الاقوامی ٹور کے بعد ”پاکستان ٹور“ کا اعلان کردیا ۔
ہنی سنگھ کا آئیفا ایوارڈز 2024 ء کی تقریب کےد وران ریڈ کارپٹ سے کلپ وائرل ہورہا ہے۔
ویڈیو میں ہنی سنگھ جلد پاکستان میں اپنے کنسرٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ریڈ کارپٹ پر ایک پاکستانی صحافی نے ہنی سنگھ سے سوال کیا آپ پاکستان کب آئیں گے؟ وہاں بھی آپ کے مداح موجود ہیں جو آپ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا کہ ’میں 12 سال سے دبئی میں اپنے کنسرٹ کررہا ہوں جہاں بھارتی مداحوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی پرستاروں کی بھی ایک کثیر تعداد موجود ہوتی ہے‘۔
ہنی سنگھ نے کہاکہ مجھے کنسرٹس کے بعد اور دورانِ کنسرٹ بھی بہت سے پاکستانی مداح کہتے ہیں کہ ہمارے پاس دولت ہے تو ہم آپ کو سننے دبئی آجاتے ہیں مگرپاکستان میں بہت سے ایسے مداح ہیں جو آپ کو سننا تو چاہتے ہیں لیکن وسائل کی کمی ایسا ممکن ہونے نہیں دیتی، آپ پاکستان میں بھی شو کریں۔
بھارتی ریپرکی جانب سے اپنے پاکستان ٹور کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا اگلے سال میرا انگلینڈ کا ٹور ہے جہاں میں پہلی بار پرفارم کررہا ہوں، انگلینڈ کے بعد اگر وقت ملا تو میں انشاء اللہ پاکستان بھی ضرور آؤں گا۔
بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے ”پاکستان ٹور“ کا اعلان کردیا








