بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اننیا پانڈے کا کنگ خان سے خاص تعلق کا انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے بالی وڈ کے ‘بادشاہ’ شاہ رخ خان کے ساتھ دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے دونوں کے درمیان خاص تعلق کا انکشاف بھی کردیا۔

اننیا پانڈے نے سال 2019 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ‘اسٹوڈنٹ اف دی ایئر ٹو’ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا لیکن بالی وڈ متوالوں کے دل نہ جیت سکیں بلکہ انکے متعدد انٹریوز میں انکی باتیں انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول ضرور کروا گئیں۔

اننیا پانڈے گزشتہ 5 سالوں سے فلم انڈسٹری میں اپنا خاص مقام بنانے میں مصروف ہیں اور اس دوران وہ ‘پتی پتنی اور وہ’ ، ‘خالی پیلی’ ، ‘لائیگر’ ، ‘کھو گئے ہم کہاں’ اور ‘ڈریم گرل 2’ جیسی فلموں میں کام کرتی نظر آئیں۔

حال ہی میں بالی وڈ ستاروں سے سجی ‘آئیفا ایوارڈز’ کی تقریب ابو ظبی کے یاس آئیلینڈ میں منعقد ہوئی جس میں سب سج دھج کر پہنچے۔

اننیا پانڈے نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور ‘آئیفا’ کے دوسرے دن کی یادگار تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں وہ کنگ خان کے ساتھ پوز دیتی دکھیں۔

پوسٹ کے کیپشن باکس میں اننیا پانڈے نے اپنے اور شاہ رخ خان کے درمیان خاص تعلق کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے ‘کنگ / قریبی دوست’ لکھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘ آپ سے بے انتہا محبت کرتی ہوں شاہ رخ خان، آئیفا کا دوسرا دن بہت کمال تھا’۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے ‘کیوٹیز’ لکھا جبکہ شنایا کپور اور بھاونا پانڈے نے بھی محبت سے بھرے کمنٹس کیے۔
واضح رہے کہ اننیا پانڈے اور شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بچپن کی سہیلیاں ہیں اور اکثر اننیا کی والدہ اور گوری خان کی دیگر سہیلیاں اپنے بچوں کو شاہ رخ خان کے پاس ہی چھوڑ کر چلی جاتی تھیں جنکا وہ بے حد خیال رکھتے تھے اور ان میں سے ایک اننیا بھی تھیں۔