اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیکا آرڈیننس کے خلاف آئینی درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ نے وفاق کو نوٹس جاری کر دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں پیکا آرڈیننس کے خلاف ہائیکورٹ بار کے صدر عبدالمجید کاکڑ کی دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس روزی خان نے کی۔
درخواست کی سماعت میں ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کےتوسط سےوفاق کو نوٹس جاری کیا۔
عدالت عالیہ نے درخواست کو 22 مارچ کی سماعت کے لئے مقرر کردیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے بھی پیکا آرڈیننس کےخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔