بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیونس، بدعنوانی اور دہشت گردی مقدمات پر پردہ ڈالنے والے 57 جج برطرف

تیونس(نیو ز ڈیسک)تیونس کے صدر قیس سعید نے بدعنوانی اور دہشت گردی کے مقدمات پر پردہ ڈالنےپر 57ججوں کو برطرف کردیا۔برطرف کیے جانے والے ججوں کے نام جاری کیے جائیں گے،اس حوالے سے صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تیونس کے صدر نے گزشتہ روز وزرا کونسل کے اجلاس کی صدارت کی جس میں عدلیہ کو شفاف بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے عہد کیا کہ برطرف کیے جانے والے ججوں کے نام جاری کیے جائیں گے جنہوں نے دہشت گردی کے 6,268 مقدمات کی تحقیقات میں خلل ڈالا اور مالی اور اخلاقی بدعنوانی کا ارتکاب کیا۔