facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔۔۔مولانا فضل الرحمن کی نظریں حکومتی اتحادیوں پر، آج کیا کرنے جارہے ہیں، جانیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی حکومت کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کے لئے صلاح و مشورے اور ملاقاتیں جاری ہے۔

مولانا فضل الرحمان آج جے یوآئی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کو سابق صدر آصف علی زرداری، چوہدری برادران، میاں شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات بارے بریفنگ دینگے۔ ذرائع کیمطابق جے یو آئی مستقبل کی حکمت عملی اور بلدیاتی انتخابات کے امور پر بھی غور کرے گی ۔

مولانا فضل الرحمان جلد پی ڈی ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ۔وفاق میں تحریک عدم اعتماد کے لئے حوالے سے اپوزیشن اتحاد پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان حکومتی اتحادیوں کے ساتھ مزید مشاورت کرنے کا پلان کررہے ہیں۔