اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ وزیراعظم ہے تاکہ شفاف الیکشن ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان جتنے خوف زدہ ہوں گے ، لہجہ اتنا ہی تلخ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پریشانی اور خوف میں گھبرا کر وزیراعظم گالم گلوچ پر اتر آیا ہے، کہہ رہا تھا اسےنکالا تو وہ خطرناک ہو جائیگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آپ نے اس ملک کو جو نقصان پہنچایا وہ برداشت نہیں کرسکتے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مارچ سے قبل اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد پر یکجا ہیں، ہم اس باربھی اسے شکست دیں گے۔