بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کی ٹیکساس کے گورنر سے ملاقات، معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ پر گفتگو

ٹیکساس (نیوز ڈیسک)امریکہ میں پاکستان کے سفیر، رضوان سعید شیخ، نے ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاست ٹیکساس، جو دنیا کی آٹھویں بڑی معیشت ہے، پاکستان کے لیے وسیع تجارتی مواقع فراہم کرتی ہے۔

ملاقات کے دوران آئی ٹی، زراعت، ٹیکسٹائل اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیکساس اور پاکستان کے درمیان تجارت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ممکنہ اقدامات پر زور دیا، تاکہ دونوں فریقین کی معیشتوں کو فائدہ پہنچے۔

سفیر رضوان سعید شیخ نے ٹیکساس کی ترقی میں پاکستان کے کردار کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور گورنر ایبٹ نے پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید راستے تلاش کرنے کی خواہش ظاہر کی۔