شنگھائی:
پاکستانی زرعی کیمیکل کمپنیاں چین میں مارکیٹ شیئر بڑھانے کی خواہاں،رواں سال پاکستان کی زرعی کیمیکلز مارکیٹ کا حجم 345.59ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ۔گوادر پرو کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں ہونے والی یگرو کیمیکس(اے سی ای)2024 ا نمائش میں وی گرو گروپ پاکستان کے ڈائریکٹر امپورٹس بلال امتیاز نے کہا کہ ہم ایک بار پھر یہاں آکر چین کی پھلتی پھولتی مارکیٹ میں اپنے زرعی کیمیکلز اور بیجوں کی نمائش پر پرجوش ہیں۔ 600 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے ، ایکسپو نے دو دن 40000 سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کیا ، یہ صنعت کے تعاون اور معلومات کے تبادلے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق رواں سال بلال امتیاز نے ممکنہ چینی شراکت داروں اور صارفین کو کلوروتھانیل، میٹاکسیل، کلوروفلوزون اور کلورنٹرانالیپرول سمیت متعدد مصنوعات پیش کیں،چین کی زرعی کیمیکلز کی صنعت بین الاقوامی تعاون میں فعال طور پر مشغول ہے، بیرون ملک سے جدید ٹیکنالوجیز اور مصنوعات متعارف کرا رہی ہے، یہ بین الاقوامی تعاون باہمی طور پر فائدہ مند رہا ہے اور ہمیں اس کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین، جو عالمی سطح پر زرعی پاور ہاوسز میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، اپنے کاشتکاری کے شعبے کو جدید بنانے کے لئے محنت سے کام کر رہا ہے. ملک کی بڑھتی ہوئی زرعی پیداوار اور اقتصادی ترقی کے ساتھ مل کر ، چین بین الاقوامی زرعی کیمیکل مارکیٹ میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے۔ گوادر پرو کے مطابقپاکستانی زرعی کیمیکلز مارکیٹ میں بھی نمایاں ترقی ہو رہی ہے۔ مورڈور انٹیلی جنس کے مطابق مارکیٹ کا حجم 2024 میں 345.59 ملین امریکی ڈالر ہے اور 2029 تک 507.55 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جو پیشگوئی کی مدت (2024-2029) کے دوران 7.99 فیصد سی اے جی آر کی شر ح سے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان کے زرعی شعبے میں زرعی کیمیکلز کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ فصلوں کے تحفظ اور قبل از فصل کے مرحلے کے د وران پیداوار میں اضافے کے لئے ضروری ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اے سی ای2024 کیڑے مار ادویات اور کھاد کی پیداوار کی چین میں اپ سٹریم اور ڈاون سٹریم انٹرپرائزز کو اکٹھا کرتی ہے ، جس میں خام مال سپلائرز ، فعال فارماسیوٹیکل اجزا (اے پی آئی) اور انٹرمیڈیٹ پروڈیوسرز ، فارمولیشن پروسیسرز ، حشرہ کش معاونین ، زرعی کیمیکل پرو ڈیوسر اور پیکیجنگ آلات مینوفیکچررز ، نئے کھاد پروڈیوسر ،زرعی مشینری مینوفیکچررز اور ماحولیاتی تحفظ کے ادارے شامل ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابقبلال امتیاز نے انکشاف کیا کہ درجنوں پاکستانی کمپنیاں دیگر بین الاقوامی نمائش کنندگان کے ساتھ اے سی ای نمائش میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہپاکستانی زرعی کیمیکلز انڈسٹری پھل پھول رہی ہے، اور ہمیں اس طرح کی باوقار نمائش میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے سالوں میں قابل قدر روابط اور شراکت داری کی ہے، اور ہم چین کے شہر تیانجن میں ہونے والی زرعی نمائش کے منتظر ہیں، جہاں ہم مزید رابطے قائم کرنے اور چینی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کیلئے پر امید ہیں۔
رواں سال پاکستان کی زرعی کیمیکلز مارکیٹ کا حجم 345.59ملین ڈالر پرپہنچ گیا








