اسلام آباد: نیشنل پولیو لیبارٹری کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے مزید 2 کیسز کی تصدیق کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پولیو کے نئے کیسز سندھ کے اضلاع سانگھڑ اور میرپور خاص میں سامنے آئے ہیں جس کے بعد سندھ سے رواں برس رپورٹ ہونیوالے پولیو کیسز کی تعداد 12 ہو گئی۔
نیشنل پولیو لیبارٹری کے مطابق ملک میں رواں برس اب تک مجموعی طور پر 39 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
دوسری جانب نیشنل پولیو پروگرام کی جانب سے 28 اکتوبر سے ملک میں انسداد پولیو مہم بھی جاری ہے۔
پولیو کے مزید 2 کیسز کی تصدیق،رواں برس مجموعی تعداد 39 ہوگئی
