facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش، علاقائی امن کو خطرہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیل کی حالیہ جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں بلکہ یہ کارروائی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے ایران اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل سے کام لیں تاکہ علاقائی سلامتی برقرار رہے۔