facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھانے پر مبارکباد، عدلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا وسیع تجربہ، دانشمندی، اور قانونی علم عدلیہ کو انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں عدلیہ دیانتداری سے پاکستانی عوام کو عدل و انصاف فراہم کرتی رہے گی۔