facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 28 اکتوبر کو ججز کا فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج صبح ملک کے 30ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 28 اکتوبر بروز پیر کو ججز کا فل کورٹ اجلاس طلب کیا ہے۔

ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ پہنچے، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے انہیں گلدستہ پیش کیا، جس کے بعد انہوں نے چیف جسٹس چیمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

نومنتخب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت اسپیکر قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، گورنر کے پی فیصل کریم، گورنر پنجاب سلیم حیدر، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وفاقی وزراء بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک سمیت دیگر ججز کے علاوہ سینئر وکلا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ بھی اپڈیٹ کردی گئی، جہاں اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام بطور چیف جسٹس پاکستان کا اضافہ کردیا گیا ہے، ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔

واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف جسٹس کی تعیناتی کا طریقہ کاربدلتے ہوئے 12رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دی تھی، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان کو جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان تعینات کرنے کی سفارش بھیجی تھی۔