facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کر دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق تمام قیدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کے مطابق ہوں گی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی 25 اکتوبر تک لگائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 اکتوبر کو سیکیورٹی وجوہات پر جیل میں ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔

اڈیالہ جیل میں یہ پابندی دہشت گرد حملے کے پیشِ نظر عائد کی گئی تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق جیل میں فرضی مشقوں کے باعث ملاقاتوں پر پابندی عائد تھی۔