اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔