اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب خان نے سابق سینیٹر مولانا محمد صالح شاہ کے گھر کے باہر دھماکے اور فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ عمر ایوب خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بعد نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، تاہم اللہ کا شکر ہے کہ مولانا محمد صالح اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔
اپوزیشن لیڈر نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کا ہر ممکن خاتمہ چاہتے ہیں۔