facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن کا حکومت کے خلاف بڑا اقدام۔۔۔ مرکز اور پنجاب میں بھی بیک وقت عدم اعتماد کی تحاریک لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے ساتھ صدر عارف علوی کا مواخذہ کرنے کا بھی منصوبہ جارہی ہے۔

زرائع کے مطابق ہر ایوان میں شو آف پاور کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے ۔جبکہ مرکز اور پنجاب میں بھی بیک وقت عدم اعتماد کی تحاریک لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس وقت اپوزیشن کے ٹرائیکا کی کمان سابق صدر آصف زرداری کے پاس ہے ۔سابق صدر نے صدر عارف علوی کے مواخذے پر فضل الرحمان کو منا لیا۔آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کوبھی اعتماد میں لیں گے ۔اپوزیشن اراکین کو بیرون ملک سے واپس آنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اپوزیشن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں اپوزیشن اپنی طاقت کا مظاہرہ بھی کرے گی ۔مارچ کے پہلے ہفتے میں عدم اعتماد کی تحاریک پیش کرنے پر مشاورت جاری ہے