بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹوئٹرنے وزیراعظم کا عربی اکاؤنٹ معطل کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹوئٹرنے وزیراعظم شہبازشریف کا عربی اکاؤنٹ معطل کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں ٹوئٹراکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ اکاوئنٹ کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

معطلی کی وجہ سے متعلق وزیراعظم کے فوکل پرسن کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹ وزیراعظم کے نام پربنایا گیا ہے تو ٹوئٹراس بات کویقینی بنانا چاہتا ہے کہ اسے وزیراعظم دفترسے ہی چلایا جا رہا ہے۔ اکاؤنٹ کی بحالی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ٹوئٹرکوفوٹو آئی ڈی بھجوائی جارہی ہے جس کی تصدیق کے بعد اکاؤنٹ بحال ہوجائے گا۔