اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراءبھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔شرکاءکو ملک کی سکیورٹی صورتحا ل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس کے علاوہ حالیہ پشاور واقعے کی تحقیقات میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں عدم شرکت کے معاملے پر ممکنہ ردعمل بھی زیر بحث آیا