facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قائم مقام صدر نے سینیٹ اور اسمبلی سے منظور تمام چھ بلز پر دستخط کر دیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور تمام چھ بلز پر دستخط کر دیے، جس کے بعد تمام بلز قانون بن گئے۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر مملکت نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل، ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے۔

صدر مملکت نے پریکسٹس اینڈ پروسیجر بل سمیت سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے بلز پر بھی دستخط کر دیے۔

قائم مقام صدر کے دستخطوں کے بعد تمام چھ بلز قانون بن گئے، تمام 6 بلز پیر کی رات قومی اسمبلی اور سینیٹ نے منظور کیے تھے۔