facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمر ایوب کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی قافلے پر دہشتگرد حملے کی مذمت، شہداء کو خراج عقیدت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم ان اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے شہید اہلکار کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ ملک کی سلامتی اور امن کے لیے دی گئی یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اور پوری قوم ان بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔