facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اس وقت افراتفری کی سیاست کرنا قومی مفادات کے منافی ہے، عثمان بزدار

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کا سفر روکنے کیلئے اپوزیشن سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جب ملک معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے تو اس وقت افراتفری کی سیاست کرنا قومی مفادات کے منافی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر محب وطن پر لازم ہے کہ وہ ذاتی انا کے خول سے نکل کر وسیع تر ملکی مفادات کے بارے سوچے، ہمارے لئے پاکستان کا مفاد سب سے پہلے مقدم ہے۔سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر موقع پر قومی مفادات کو ترجیح دی ہے، اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے، عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور ہر غیر جمہوری ہتھکنڈے کا مقابلہ کریں گے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا شوشہ بھی جلد دم توڑ جائے گا اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔