بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

   سینئر سیاستدان سینیٹر زاہد خان  خاندان اور ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل 

 

لویر دیر:عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کا چکدرہ کے مقام پر پارٹی عہدیداران، کارکنان و علاقہ عمائدین نے پرتپاک استقبال کیا۔

وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے کیساتھ چکدرہ سے اوڈیرام لوئر دیر جلسہ گاہ گئے۔

ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی ملک کو ڈیفالٹ کرنا چاہتی ہے ٹرمپ کارڈ  استعمال کرنے سے پی ٹی آئی اور اسکے بانی کو این ار او نہیں ملے گا۔

انجینئر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں انکی اور انکی ٹیم  کی کوششوں سے ملک معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے،سازشی ٹولے کے تمام سازشیں ناکام بنائیں گے،

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر  نے کہا ہے کہ شرح سود 23 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد پہ اگئی ہے،سٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلندیوں پر ہے۔

وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت سے مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 7 فیصد پر آگئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر  نے کہا ہے کہ پی ائی اے خریدنے کے دعویدار صوبائی حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیے بجٹ نہیں۔

صوابی کے جلسے میں امریکی جھنڈا لہرا کر قومی وقار کا سودا کیا گیا جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ ملاکنڈ ڈویژن سیلاب اور عسکریت پسندی سے متاثرہ خطہ ہے،وفاقی حکومت سے ٹیکسز میں مزید استثنیٰ لیں گے۔

وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ 12 سال کی باوجود ملاکنڈ ڈویژن کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل جبکہ کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں ہوا۔

انجینئر مقام نے کہا ہے کہ قیدی نمبر 804 کی بیانیہ  سے عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے۔ انجینئر مقام نے کہا ہے کہ کنکشنز پر پابندی ختم ہوتی ہی ڈویژن بھر میں قدرتی گیس کی فراہمی کا کام تیزی شروع کر دیا جائے گا ۔

وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ اپنی طرف سے اور اپنی قیادت میاں محمد نوازشریف اور شہباز شریف سمیت پارٹی قیادت کیطرف سے سابقہ سینیٹر زاہد خان ، انکے خاندان اور انکے  ہزاروں ساتھیوں کو ن لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

انجینئرامیرمقام  نے سینیٹر زاہد خان  کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ زاہد خان کی شمولیت سے پارٹی کو نا صرف صوبے بلکہ ملکی سظح پر فائدہ پہنچے گا،  انجینئر مقام نے کہا ہے کہ انکا وسیع تجربہ ہے جسکی بنیاد پر پارٹی کو فائدہ پہنچے گا۔

شمولیتی تقریب میں زاہد خان نے کہا کہ وہ سیاست سے کنارہ کش ہو چکے تھے، مگر مرکزی قائدین محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف جبکہ صوبے میں امیرمقام کی کارکردگی اور والہانہ محنت سے متاثر ہوکر ن لیگ میں شامل ہورہاہوں۔ انہوں نے 34 سال اے این پی کے ساتھ گزارنے کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ملک کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن مالاکنڈ ڈویژن کی پوری قیادت وفاقی وزیر کے ہمراہ تھی ، جن میں واجد علی خان، ملک جہانزیب، قیموس خان، محمد علی شاہ، سجاد خان و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔