بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک، 8 زخمی

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اتوار کو کی گئی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج صبح سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اس دوران 6 خوارج مارے گئے اور 6 خوارج زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرئنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔