بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باجوہ ، فیض حمید نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو واپس لا کر بسایا، شیر افضل مروت

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے دہشتگردوں کو خیبرپختونخوا میں واپس لا کر بسایا، جو پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈالا جارہا ہے۔
وی نیوز کے مطابق ایک انٹرویومیں شیرافضل مروت نے کہاکہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بدامنی ہے، لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ادارے کیا کررہے ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ جب ادارے لوگوں کے اغوا کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہوں گے تو پھر امن و امان کے لیے کردار کون ادا کرےگا۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ صوابی میں پی ٹی آئی نے بھرپور جلسہ کیا، اب جو فائنل کال دی جائے گی اس میں اگر ہم ناکام ہوگئے تو پھر 6 ماہ تک ہم وہ ماحول نہیں بنا سکیں گے۔ پی ٹی آئی کا کارکن آج بھی چاہتا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے فائنل کال دی جائے، اور یہ بات بھی درست ہے کہ ورکر کنفیوژن کا شکار ہے۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ ہر طبقے کے لوگوں کو ظلم اور جبر کے خلاف مزاحمت کرنی چاہیے، کیونکہ زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے اساتذہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ان کے مسائل حل ہونے چاہییں لیکن وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے فنڈز روک رکھے ہیں