بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ کے تحت چلانے پر غور

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ کے تحت چلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسپتالوں کو سرکاری سے سیمی گورنمنٹ میں تبدیل کرنے کے لیے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔
حکومت نان گزیٹڈ اسٹاف کی کنٹریکٹ پر بھرتی کے لیے مشاورت کر رہی ہے۔
اصلاحات کا مقصد پنشن کی مد میں اخراجات کو کم کرنا ہے۔ رواں سال پنشن کی مد میں ایک ہزار ارب سے زیادہ خرچ ہوگا۔ پنشن میں سول ملازمین کا حصہ 220 ارب اور دفاعی شعبےکا 665 ارب روپے ہے۔
نئی اسکیم مرکز اور صوبوں میں مقابلے کے امتحان کے ذریعے آنے والوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ ملازمین کے لیے اصلاحات پر عالمی مالیاتی اداروں سے مشاورت کی جاچکی ہے۔ اصلاحات پر عمل درآمدکے لیے بین الااقومی مالیاتی اداروں سے تکنیکی اور مالی مدد لی جائےگی۔