ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آج ملتان میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں نےگزشتہ روز آخری تیاریوں کے طور پر پریکٹس کی جبکہ ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی۔
اس موقع پر پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ موسم سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا، اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔دوسری جانب مہمان ٹیم کے کپتان نکولس پورن نے بھی عمدہ کرکٹ کھیلنے کے عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ 14 برس بعد ملتان میں کھیلی جانے والی سیریز کیلئے انتظامات مکمل نہیں ہیں ،شائقین کرکٹ گراؤنڈ میں ڈیجیٹل باؤنڈری کی رنگینیاں نہیں دیکھ سکیں گے جبکہ اسپائیڈر کیمرے سے کوریج بھی نہیں ہوگی۔
اس کے علاوہ بال موومنٹ کےساتھ بھاگتا ہوا جدید ڈیجیٹل بگی کیمرہ بھی اس سیریز میں استعمال نہیں ہوگا جبکہ الٹرا سلو موشن بھی دیکھنے کو نہیں ملے گا۔
Trophy unveiled 🏆✨
Osaka Batteries Presents Spotify Pakistan vs West Indies ODI Series 2022 kicks off tomorrow 💪 #KhelAbhiBaqiHai | #PAKvWI pic.twitter.com/YBCTdRvJVk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 7, 2022
یاد رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔