بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 سموگ کے خاتمے کے لئے پہلی دفعہ شارٹ ٹرم میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ہے،مریم اورنگزیب

لاہور:  پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی بہتری کی پنجاب کی تاریخ کی پہلی دس سالہ جامع پالیسی بنائی ہے ، سموگ کے خاتمے کے لئے پہلی دفعہ شارٹ ٹرم میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ہے ، ہر سیکٹر کو اہداف دیے ہیں اور وزیراعلی خود کارکردگی کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پہلی دفعہ ملک میں vehicle certification regime متعارف کروائی گئی ہے  ، سموگ کے خاتمے کے لئے پنجاب کی انواریمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے ،پہلی دفعہ پنجاب میں پٹرول سٹیشنز پہ پٹرول کی کوالٹی کی چیکنگ ہو رہی ہے  ، پہلی دفعہ قوانین میں تبدیلی کر کے سموگ کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں ، عدالت کا شکریہ کہ سابق حکومتوں کے مقابلے میں مریم نواز شریف حکومت کے اچھے کاموں کا اعتراف کیا ۔
انہوں نے کہاکہ ایک ہزار سوپر سیڈرز تقسیم کر دئیے، کل پانچ ہزار سوپر سیڈرز تقسیم کرکے مونجی اور فصلوں کی باقیات جلانے کا مکمل خاتمہ ہوگا  ہمیں بھی دنیا بھر کی طرح سورج کی روشنی میں کاروبار کرنے کی عادت اپنانا ہوگی اگر ہم سب سموگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو اپنے رویے اور عادتیں بدلنا ہوں گی ورنہ خاتمہ نہیں بلکہ مزید اضافہ ہو گا ، حکومت کا فیل اور پاس ہونے کا معاملہ نہیں ہے یہ بحثتِ قوم فیل یا پاس ہونے کا مسئلہ ہے۔