facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلا انسانی برڈ فلو کیس ریکارڈ

کینیڈا میں پہلا انسانی برڈ فلو کیس ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ ایک نیا واقعہ ہے۔

طبی حکام کے مطابق کینیڈا نے برڈ فلو کے اپنے پہلے انسانی کیس کی تصدیق کی جب ایک نوجوان میں وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مغربی صوبے برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کے بارے میں خیال کیا گیا ہے کہ اسے H5 ایویئن فلو کسی پرندے یا جانور سے ہوا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ اس نوعمر کے رابطوں کا سراغ لگا رہا ہے تاکہ اس بیماری کے ماخذ کی نشاندہی کی جا سکے۔
برٹش کولمبیا کے ہیلتھ آفیسر بونی ہنری نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک نایاب واقعہ ہے ہم یہاں برٹش کولمبیا میں کیس کے ذرائع کو مکمل طور پر سمجھنے کیلئے مکمل تحقیقات کررہے ہیں۔
کینیڈا کے وزیر صحت مارک ہالینڈ نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں ان کے لیے خطرہ انتہائی کم ہے۔