اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آئندہ بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 8894ارب روپے ہوگا،بجٹ دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو 7255ارب کا ٹیکس جمع کرے گا،نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایاگیاہے،وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے،
دفاعی بجٹ کے لیے 1586 ارب روپے،آئندہ مالی سال 1232 ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گی،قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 3523 ارب روپے ،حکومتی امور چلانے کےلیے 550 ارب ،پنشن کی مد میں 530 ارب روپے،سبسڈیز کی مد میں 578 اربروپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایاگیاہے،
آئندہ مالی سال کاترقیاتی بجٹ کا حجم 800 ارب روپے ہوگا،بجٹ کا خسارہ 4282 ارب روپےتک محدود رکھنے کا تخمینہ لگایاگیاہےجبکہ آئندہ مالی سال معیشت کا حجم 78197 ارب روپے ہوگا








