اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پولیس سروس آف پاکستان سے وابستہ افسران کے تقرر و تبادلے،ڈی آئی جی حسن رضا خان کی خدمات گلگت بلتستان سے وفاقی پولیس کے سپرد جبکہ ایس پی رورل اسلام آباد پولیس ضیاء الدین احمد کا تبادلہ کردیاگیا،
ایس پی ضیاء الدین احمد کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپردکردی گئیں ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےتقرریوں اورتبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے








